ابھینندن کا اعزاز کامیڈی فلم کی شوٹنگ ہے،فواد چوہدری

ابھینندن اس ایوارڈ کو وصول کرتے ہوئے سوچ رہے ہوں گے کہ مجھے کدھر لے جارہے ہو میں نے کیا کیا ،ٹوئٹ

منگل 23 نومبر 2021 23:14

ابھینندن کا اعزاز کامیڈی فلم کی شوٹنگ ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو دیے جانے والے اعزاز کو کامیڈی فلم کے ایک سین کی شوٹنگ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی جانب سے بھارتی ایوان صدر میں اعزازات کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ابھی نندن کو بھارت کے صدر کی جانب سے ’ویر چکرا‘ اعزاز وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔فواد چوہدری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ابھینندن اس ایوارڈ کو وصول کرتے ہوئے سوچ رہے ہوں گے کہ مجھے کدھر لے جارہے ہو میں نے کیا کیا وفاقی وزیر نے ابھی نندن کو دیے جانے والے اعزاز کو بھارت کے ایوان صدر میں کامیڈی فلم کے سین کی شوٹنگ قرار دیا۔