کالعدم ٹی ٹی پی کے اراکین کو رہا نہیں کیا گیا، ترجمان ٹی ٹی پی

بدھ 24 نومبر 2021 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے گرفتار 100 افراد کی رہائی کی میڈیا رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کو امن معاہدے کے تحت تاحال کوئی رہائی نہیں ہوئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سیکیورٹی عہدیداروں اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 100 سے زائد ٹی ٹی پی اراکین کو امن معاہدے کے تحت رہا کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد خراسانی نے ان میڈیا رپورٹس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال کوئی رہائی نہیں ہوئی تاہم جنگ بندی معاہدے پر پوری طور پر کاربند ہیں۔خراسانی نے ٹی ٹی پی کی جانب سے کئی شرائط حکومت کے سامنے رکھے جانے سے متعلق رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‘مذاکراتی ٹیم تاحال نہیں ملیں، تو شرائط اور مطالبات کے حوالے سے رپورٹس قبل از وقت ہیں مذاکراتی عمل سے با خبر عہدیدار نے بتایا کہ ‘میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ اب تک کسی کو رہا نہیں کیا گیا ۔