باباگرو نانک کے 552 ویں جنم دن کے سلسلہ میں گوردوارہ دربار صاحب میں سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری

جمعرات 25 نومبر 2021 00:06

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) باباگرو نانک کے 552 ویں جنم دن کے سلسلہ میں گوردوارہ دربار صاحب میں سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روزبھی جاری رہا ،گوردوارہ پہنچنے والے سکھ یاتری خوشی سے نہال دکھائی دئیے ،وفاقی اور پنجاب حکومت کے شاندار انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے رہے ۔سکھ یاتریوں کا کہنا تھاکہ پاکستان آ کر ہمیں اتنی اپنائیت اور پیار ملا جو شاید ہمیں اپنے گھرمیں بھی نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر حکومت پاکستان ،پنجاب حکومت اور متعلقہ اداروں کے شکرگزار ہیں۔پاکستان مکمل طورپر محفوظ ملک ہے اور یہاں امن وامان کے حوالہ سے کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔پاکستانی قوم اور بالخصوص پنجابی بہن بھائیوں نے ہمیں جس گرمجوشی ،خلوص اور شفقت سے خوش آمدید کہاوہ ناقابل فراموش ہی-بابا گرونانک دیوجی کے 552 ویں جنم دن کی مناسبت سے کم و بیش1930 سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پہنچے ،ان کی آمد پر ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان ،اسسٹنٹ کمشنر نارووال زین العابدین اورمتروکہ وقف املاک کے نمائندہ افسران نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔

متعلقہ عنوان :