شیخوپورہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، پوری فیملی کو کار کے اندر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 2 کمسن بچیاں شامل،گاڑی کے چاروں اطراف فائرنگ کا کوئی نشان نہیں جبکہ اندر گولیوں کے نشانات واضح تھے،مقتول کی گود میں پستول تھا،پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعہ کو پراسرار قرار دیا
مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 نومبر 2021 11:33
(جاری ہے)
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوشیخوپورہ احسن سیف اللہ،ڈی ایس پی فیروز والہ سرکل عمران عباس چدھڑ،ایس ایچ اوفیروالہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد لے کرلاشوں کو تحویل میں لیکر لواحقین کو اطلاع کردی۔
چار سے پانچ گھنٹے گزرجانے کے باوجود چوہرے قتل کی واردات کے اصل حقائق سامنے نہ آپائے ہیں۔ڈی پی اوشیخوپورہ احسن سیف اللہ اور ڈی ایس پی فیروز والہ جائے وقوعہ پرموجود ہیں،ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کے مطابق ابھی تک نہ ہی ملزمان کی تعداد سامنے آئی پائے ہیں۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو پراسرار قرار دیا۔گاڑی کے چاروں اطراف فائرنگ کا کوئی نشان نہیں تھا جب کہ اندر گولیوں کے نشانات واضح تھے۔پچھلی سیٹ کے دونوں اطراف کے شیشے نہیں ٹوٹے، فرنٹ بیک کے دونوں شیشے سلامت ہیں۔صرف کار کی بائیں طرف کا شیشہ جس کے ساتھ خاتون بیٹھی تھی وہ ٹوٹا ہوا تھا۔مقتول کی گود میں پستول تھا تاہم ایس پی انویسٹی گیشن ناصر باجوہ کا کہنا ہے کہ خودکشی اور قتل کے پہلو پر تحقیقات کے لیے ٹیمیں بنا دی ہیں۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قتل یا خودکشی کا واقعہ ہو سکتا ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔جبکہ انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شیخوپورہ میں کار پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او شیخوپورہ خود موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ کیس کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کو جلد از جلدمکمل کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتول فیملی کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور سفاک ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.