ایتھوپیا کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں،سفارتکاری ہی اس کا پہلا اور آخری حل ہے، امریکا

جمعرات 25 نومبر 2021 12:44

ایتھوپیا کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں،سفارتکاری ہی اس کا پہلا اور ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) :امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایتھوپیا کی خانہ جنگی کا کوئی فوجی حل نہیں ،اس کا پہلا اور آخری حل سفارت کاری ہی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس  کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ایتھوپیا کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات ہیں کہ  ایتھوپیا کے پارلیمانی اراکین، ایتھلیٹس ،حکمران جماعت اور علاقائی رہنما ئوں اور میڈیا نے وزیراعظم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیز اور جنگی بیان بازی سے گریز کریں، تحمل سے کام لیں، انسانی حقوق کا احترام کریں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی اجازت دیں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔واضح رہے کہ  ایتھوپیا کے شورش زدہ  علاقے  ٹیگرے کے  باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دارالحکومت عدیس ابابا پر قبضہ کرنے کے مزید قریب ہو گئے ہیں،ان کی اس پیش قدمی کے تناظر میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے اعلان  کیا ہے کہ وہ میدانِ جنگ میں باغیوں کے خلاف اپنی فوج کی اگلے محاذ پر قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :