ہر سیریز میں صرف میں نے رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگے آئیں: بابراعظم

ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا: قومی کپتان کی ورچوئل پریس کانفرنس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 نومبر 2021 13:50

ہر سیریز میں صرف میں نے رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگے آئیں: بابراعظم
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگےآئیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنی ورچوئل کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بنگلادیش کو ہوم کراؤڈ اور ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں لے سکتے، ہوم کنڈیشنز میں ہمیشہ ہوم ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ ٹیم جس طرح ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پرفارم کرتی آرہی ہے وہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، انفرادی طور پر کچھ نہیں ہوتا، سب ٹیم ورک ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش کے خلاف قومی سکواڈ کو بہتر قرار دیتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہمارے سینئر کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے کافی مستحکم اور تجربہ کار ٹیم ہے۔ ورچوئل کانفرنس میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگےآئیں، ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پچ سے متعلق سوال پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ روایتی طور پر بنگالی لگ رہی ہے جہاں سپنرز کو مدد ملے گی۔