میانوالی ایکسپریس کوجوہر آباد ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ رُکنے کی اجازت

جمعرات 25 نومبر 2021 16:09

میانوالی ایکسپریس کوجوہر آباد ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ رُکنے کی اجازت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور سے براستہ کندیاں ، میانوالی اور ماڑی انڈس کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس (147UP/148DN) جوہر آباد ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے لیے رُکنے کی اجازت دیدی ہے۔ اس فیصلے پر فوراً عملدرآمد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :