روس ، قیدیوں پر تشدد کے الزام میں جیل سروس کاسربراہ برطرف

جمعہ 26 نومبر 2021 15:42

روس ، قیدیوں پر تشدد کے الزام میں جیل  سروس کاسربراہ برطرف
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) روس کے صدر صدر ولادیمیر پیوٹن نےقیدیوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کی وڈیو سامنے آنے پر روس کی جیل سروس کے سربراہ  کو برطرف کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق   روسی صدر نے  ماسکو کے جنوب مشرق میں 700 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع جیل میں قیدیو ں پر تشدد اور جنسی زیادتی کی وڈیو سامنے آنے کے بعد  جیل سروس کے سربراہ  الیگزینڈر کلاشنکوف کو فوری طور پر برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ  نائب وزیر داخلہ ارکاڈی گوسٹیف کو جیل سروس کا سربراہ  تعینات کر دیا ہے۔