ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ماسٹر پلان برائے 2050کی تیاری کے سلسلے میں سیمینار یکم دسمبر کو ہوگا

جمعہ 26 نومبر 2021 17:18

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ماسٹر پلان برائے 2050کی تیاری کے سلسلے میں   سیمینار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)کے زیر اہتمام ماسٹر پلان برائے 2050کی تیاری کے سلسلے میں  عوامی سیمینار  یکم دسمبر کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور   کے  کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں آرکیٹیکٹس، ماہرین ،عام شہری ، سٹیک ہولڈرز ، سرکاری و غیر سرکاری ادارے اور دیگر تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے اور ماسٹرپلان2050کے متعلق اپنی آرااور تجاویز پیش کریں گے ۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی نے بتایا کہ ماسٹر پلان2050کی تیاری کے لیے بین الاقوامی اور مقامی ماہرین  کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ لاہور کی ترقی کاخاکہ تیار کرنے کے لئے لاہور کے شہریوں ، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھرپور مشاورت کی جا رہی ہے۔یہ ماسٹر پلان آئندہ تین دہائیوں کے لئے لاہور کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک روڈ میپ مہیا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :