ؔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک روزہ سائنس ٹیکنالوجی و دیگر پراجیکٹس کے حوالے سے نمائش کا انعقاد
: نمائش میں ملک بھر سے 50تعلیمی اداروں کے طلبہ نے 250 سے زائد پراجیکٹس ڈسپلے کئے، فیصل آباد اور اس کے گردونواح سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی I طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اختراعی سوچ پیدا کر کے ملک کو درپیش مسائل پر قابو پانے اور بیروزگاری میں کمی لائی جا سکتی ہی: ڈاکٹر اقرار احمد خان
جمعہ 26 نومبر 2021 18:10
(جاری ہے)
ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اختراعی سوچ پیدا کر کے ملک کو درپیش مسائل پر قابو پانے اور بیروزگاری میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے طلباء کے نمائشی پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک اختراعی آئیڈیا آپ کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھول سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس کے نئے آئیڈیاز کی بدولت دنیا گلوبل ویلج کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مقامی حل کی تلاش وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے وسائل کو احسن انداز میں لا کر مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بہترین وسائل، باصلاحیت افراد سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے مستقبل میں آنے والے مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے تیار کیا جا سکے۔ ڈی جی پاسٹک ڈاکٹر محمد اکرم نے کہا کہ ملکی سطح پر سائنسی معلومات کی فراہمی کے لئے پاسٹک تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے تاکہ تعلیم پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 1957ء میں حکومت پاکستان نے یونیسکو کے تعاون سے پاکستان نیشنل سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل ڈاکومنٹیشن سنٹر کا قیام عمل میںلایا تھا جس کا مقصد دورحاضر سے نبردآزما ہونے کے لئے سائنسی معلومات فراہم کرنا ہے اس سنٹر میں وسعت لاتے ہوئے 1974ء میں اسے پاسٹک میں تبدیل کر دیا گیا تاکہ وسیع پیمانے پر اختراعات اور نئے آئیڈیاز کی بدولت معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے کہا کہ اس نمائش میں جامعات کے ساتھ ساتھ کالجز اور سکولوں کے طلباء نے بھی حصہ لیا ہے جس کا مقصد ان کی تخلیق کی ہوئی مصنوعات کو عوام اور انڈسٹری کے سامنے پیش کرتے ہوئے مقابلہ جاتی ماحول کو پروان چڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد طلباء کی استعدادکار اور تحقیقات کے لئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ نمائش میں پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زیادہ تعلیمی اداروں نے حصہ لیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میںنمائشی مقابلہ جات تسلسل سے کئے جاتے ہیں جس سے نئے خیالات کی بدولت طلباء کی صلاحیتوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.