m پاک آرمی کا آواران میں فری امراض چشم کیمپ کا انعقاد

جمعہ 26 نومبر 2021 19:35

ھ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) پاک آرمی نے آواران میں فری امراض چشم کیمپ کا انعقاد کیا۔ آواران جو کہ بلوچستان کے چند پسماندہ ترین اضلاع میں سے ایک ہے جہاں معاشی اور سماجی ترقی کے اعشارئیے انتہائی کم ہیں ۔ صحت عامہ کا شعبہ بھی عوام کو معیاری صحت کی سہرلیات فرراہم کرنے میں ناکافی ہے۔اس کمی کو دور کرنے کے لیے پاک فوج متواتر مفت طبی اور آنکھوں کے علاج کے کیمپ لگاتی ہے۔

پچھلے ایک سال میں پاک فوض نے ایسے 36 کیمپس کے ذریعے 4504 افراد کو مفت علاج فراہم کیا۔اسی کوشش کے تسلسل میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آواران میں ایک مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کے دوران سی ایم ایچ خضدار سے آئی ماہرین امراض چشم کی ٹیم نے 1113 مریضوں کو آنکھوں کا فوری علاج فراہم کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوعہ سکریننگ کرکے موتیا اور ڈائیلیکٹک ریٹینو پیتھی کے 237 افراد کا انتخاب کیا گیا تاکہ ان کو مزید علاج سی ایم ایچ خضدار میں کیا جائے ۔

تحصیل آواران، جھا اور مشکے سے آنے والے بچوں، عورتوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال کیلئے بہترین انتظامات کیئے گئے۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ آنکھوں کے مفت علاج کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آواران کے آٹ ڈور مریضوں کے ڈیپارٹمنٹ نے دور دراز مقامات سے آنے والے 1211 افراد کو مفت علاج بھی فراہم کیا ۔فری آئی کیمپ سے مستفید ہونے والے لوگوں نے پاک فوج کے عوام دوست اقدامات کی تعریف کی اور علاقے میں امن وامان کو بہتر بنانے میں پاک آرمی کے کردار کو سراہا۔