فیصل آباد ،درخت چوری کرتے ہوئے نوجوان درخت کے نیچے آکر جاں بحق

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:41

فیصل آباد ،درخت چوری کرتے ہوئے نوجوان درخت کے نیچے آکر جاں بحق
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) تھانہ سٹی کی حدود نواحی چک نمبر 364 ج ب کے قریب سے رات گئے 361ج ب کے چند افراد درخت چوری کر رہے تھے کہ اچانک دیو ہیکل درخت گرنے سے قریب کھڑا وقار ولد عبدالحمید نیچے آ گیا جس سے وقار نامی نوجوان موقع پر ہی جانبحق ہوگیا واضح رہے برجی نمبر -129-128/ لفٹ سائیڈ کے قریب علاقہ 364 ج ب لوئرجھنگ برانچ پر رات کو کچھ افراد جن میں وقار ولد عبدالحمید اور اس کے ملازم نعیم عرف گوگا اور دیگر افراد سرکاری محکمہ جنگلات کا چوری درخت کاٹ رہے تھے کہ اچانک درخت کٹنے کی وجہ سے گرا تو قریب کھڑا وقار نیچے آگیا جوموقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی وجہ سے دوسرے افراد موقع سے فرار ہوگئے ان افراد کا تعلق 361 ج ب سے بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :