وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا
اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال سمیت اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس کا13 نکاتی ایجنڈا جاری، کابینہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں سے متعلق تعیناتیوں بارے بریفنگ دیگی
ہفتہ 27 نومبر 2021 22:27
(جاری ہے)
کابینہ اجلاس میں فارما سوٹیکل کمپنیوں کے لیے ادویات کی تیاری اور پروموشن سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجرا، پرانے لائسنس کے خاتمے اور منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔
قانون میں ترمیم کے لیے سیرین، ائیر بلو، پی آئی اے سی ایل اور پرنسلے جیٹس کمپنیوں نے ںظرثانی کی درخواست کی تھی ،سول ایوی ایشن کے رول 68 میں طیاروں کی پرواز کی اونچائی سے متعلق غور کیا جائے گا۔تبلیغی ویزوں پر ملک میں داخلے اور ویزوں میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ پنجاب ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مویشیوں کے لیے فرانس سے مونٹانائیڈ آئل درآمد کی اجازت دی جائے گی۔ کابینہ پریس کونسل آف پاکستان اورآئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے گی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.