کمرہ عدالت میں بدتمیزی کرنے پر خاتون کو دو سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

اتوار 28 نومبر 2021 00:14

کمرہ عدالت میں بدتمیزی کرنے پر خاتون کو دو سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) کمرہ عدالت میں بدتمیزی کرنے پر خاتون کو دو سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سول جج سے کمرہ عدالت میں بدتمیزی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈارنے سنایا۔خاتون پر سول جج سردار عمر حسن سے بدتمیزی کرنے اور اور پرس پھینکنے کا جرم ثابت ہو گیا جس کے بعد عدالت عالیہ نے ملزمہ کو دو سال قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔یاد رہے کہ تھانہ سول لائنز میں 5 اپریل 2021ء کو عدالتی اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :