این اے 133کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹوں کی خریدو فروخت کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی
ایک شخص قرآن پاک پر ہاتھ رکھوا کرپانچ تاریخ کو مسلم لیگ (ن) /شیرکوووٹ دینے کا حلف لیتا ہے حلف دے کرشناختی کارڈ کے اندراج کے بعد پیسے وصول کئے جاتے ہیں ،تحریک انصاف کا نوٹس لینے کا مطالبہ الیکشن کمیشن کواس سے بڑا کیاثبوت چاہیے،فرخ حبیب ،اپنی رٹ دکھاناہوگی ،لیگی امیدوار کو نا اہل کیا جائے،جمشیدچیمہ
اتوار 28 نومبر 2021 12:20
(جاری ہے)
اس کے بعد وہ شخص وہاں آنے والوںسے شناختی کارڈ لیتا ہے اور ساتھ موجود شخص فہرست میں اندراج کرنے کے بعد نقدی کی صورت میں پیسے دیتا ہے ۔
مبینہ ویڈیو میں کئی خواتین نظر آرہی ہیں جوحلف دینے اور پیسے لینے کی منتظر ہیں۔ ایک دوسری مبینہ ویڈیو میں ایک شخص سے معلومات لی جارہی ہیں اور دونوںکے چہرے نظر نہیں آرہے۔ معلومات لینے والے شخص کو دوسرا شخص بتا رہا ہے کہ عورتوں کو حلف اورشناختی کارڈ کااندراج کرانے کے عوض چار ہزارروپے جبکہ مردوںکو پانچ ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔ اس شخص نے بتایاکہ ہم پانچ افراد آئے اور حلف دے کر پچیس ہزار روپے وصول کئے ہیں اورمیںاور بھی لوگوںکو لینے جارہا ہوں۔دوسری مبینہ ویڈیو میں اطراف میں بھی مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اور لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے بینرز اورفلیکسز نظر آرہے ہیں۔مبینہ ویڈیو سامنے آنے پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ووٹوں کی خریدوفروخت پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیوز بڑا ثبوت ہیں،پیسے کا لالچ دے کر ووٹ خریدے جارہے ہیں جو کہ الیکشن قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہاکہ انتخابی قوانین کے مطابق کسی کے ضمیر کو نہیں خریداجاسکتا، ویڈیوز سے ثابت ہورہاہے کہ باقاعدہ ضمیرخریدے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن کواس سے بڑا کیاثبوت چاہیی اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر انتخابی عمل سے باہر ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اب اپنی رٹ دکھاناہوگی وگرنہ اس کی ساکھ پر سوال اٹھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیوز میں واضح دیکھا جا سکتاہے کہ کس طرح مسلم لیگ(ن) والے غریب ووٹروں کی بے بسی کو خرید رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان اسی نظام کو دفن کرنے کے لئے انتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہیں لیکن متوالے اورجیالے اس میں رکاوٹ بنتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ ان ویڈیوز پر فی الفورنوٹس لیا جائے اور لیگی امیدوارکو نا اہل قرار دے کر اس حلقے میں انتخابی عمل کودوبارہ شروع کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ انتخابی فہرستوںمیں وسیع پیمانے پر پائی جانے والے بے ضابطگیوں کودور کیا جائے تاکہ شفاف انتخاب کاعمل یقینی بنایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.