پاکستان کی 10 کمپنیوں کو مصر کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

اتوار 28 نومبر 2021 13:35

پاکستان کی 10 کمپنیوں کو مصر کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان کی 10 کمپنیوں کو مصر کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق مصر کے ویٹرنری کورینٹائن کے محکمہ نے پاکستان کی 10 مختلف کمپنیوں کے سلاٹر ہائوسز کو مصر کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ حکام کیم طابق مصر کے متعلقہ حکام نے اس حوالہ سے ان کمپنیوں کے باقاعدہ آڈٹ کے بعد منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے مطابق فوجی میٹ لمیٹد، پی کے لائیو سٹاک اینڈ میٹ کمپنی (پرائیوٹ)، ٹاٹا بیسٹ فوڈ لمیٹڈ ، الشہیر کارپوریشن (لمیٹڈ) ، دی آرگینک میٹ کمپنی (پرائیوٹ)، تازج میٹ اینڈ فوڈ ، عابدین انٹرنیشنل ابیٹرز(پرائیوٹ) اور زینتھ ایسوسی ایٹس ان میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گوشت کی قومی برآمدات 3.86 فیصد اضافہ سے گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی75.376 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 78.283 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :