صدر متحدہ عرب امارات ر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا 870 قیدیوں کی رہائی کا حکم

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

صدر متحدہ عرب امارات ر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا 870 قیدیوں کی رہائی ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 870 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں کے قرضے اور جرمانے بھی ادا کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا حکم 50ویں قومی دن سے قبل جاری کیا گیا۔جن قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے ان کی شناخت یا جرائم کی تفصیلات کے حوالے سے مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔متحدہ عرب امارات کے رہنما قومی دن اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجرموں کو باقاعدگی سے معاف کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

>