Live Updates

کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ظابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں، پیپلز پارٹی

غریب بیواہ خواتین کی رقم عمران خان کے جبڑے سے نکالیں گے، شازیہ مری کا بیان

اتوار 28 نومبر 2021 15:20

کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ظابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ظابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ظابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کورونا وبا کے فنڈز کو بھی عمران خان نے نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان خرد برد خان کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے غریب بیواہ خواتین کی امانت ہیں، غریب بیواہ خواتین کی رقم عمران خان کے جبڑے سے نکالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ مگر مچھ کے آنسوہیں، ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بے نظیر ایمپلائیز اسٹاک سے محنت کشوں کے 25 ارب روپے چوری کیئے ۔انہوںنے کہاکہ چور چوکیدار بن جائے تو گھر پر ڈاکے تو پڑیں گے۔
Live کرونا کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاو سے متعلق تازہ ترین معلومات