گوئٹے مالا کے شہری نے امریکی ائیرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر ڈھائی گھنٹے کا سفر طے کر لیا

اتوار 28 نومبر 2021 21:20

گوئٹے مالا کے شہری نے امریکی ائیرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ ..
گوئٹے مالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) گوئٹے مالا کے شہری نے امریکی ائیرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر ڈھائی گھنٹے کا سفر طے کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھائی گھنٹے کی طویل پرواز کے دوران گوئٹے مالا کا شہری محفوظ رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد شہری کو امریکی امیگریشن حکام کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جو معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام نے میامی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 26 سالہ شخص کو پکڑا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص طیارے کے لینڈنگ گیئر کے حصے میں چھپ کر گوئٹے مالا سے یہاں پہنچا ہے۔امریکی ایئر لائن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوئٹے مالا سے میامی کے لیے اس کی پرواز کو سیکیورٹی کے مسئلے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :