ضیاء الدین کا انتقال قابل لکھاری،دانشور ،صحافت و معاشرے کا بڑا نقصان ہے ‘ شہباز شریف

مرحومصحافت میں استاد اور ادارے کی حیثیت رکھتے تھے‘ صدر مسلم لیگ(ن)کا تعزیت کا اظہار

پیر 29 نومبر 2021 12:27

ضیاء الدین کا انتقال قابل لکھاری،دانشور ،صحافت و معاشرے کا بڑا نقصان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاء الدین کا انتقال ایک قابل لکھاری،دانشور اورصحافت و معاشرے کا بڑا نقصان ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ وہ صحافت میں استاد اور ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔ مرحوم ڈٹ کر اصولو ں پرکھڑے ہونے کے باوجود اسی قدر نفیس اور شائستہ انسان تے۔ آئین ،جمہوریت اور صحافتی اصولوں کیلئے ان کی خدمات کوتادیر یاد رکھا جائے گا۔