سابق صدر آصف علی زرداری کا سینئر صحافی ایم ضیاالدین کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 29 نومبر 2021 13:30

سابق صدر آصف علی زرداری کا سینئر صحافی ایم ضیاالدین کے انتقال پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے سینئر صحافی ایم ضیاالدین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ مرحوم ایم ضیاالدین صحافت کے باوقار اور معتبر نام تھے ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے مرحوم ایم ضیاالدین کو صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایم ضیاء الدین جمہوریت پسند صحافی تھے انہوں نے قلم کے ذریعے جمہوریت کی خدمت کی ۔ انہوںنے کہاکہ صحافی ایم ضیاالدین کی صحافت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، آصف زرداری نے مرحوم ایم ضیاء الدین کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔آصف زرداری نے مرحوم ضیا الدین کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔

متعلقہ عنوان :