پیپلز پارٹی نے پشاور کی میئر شپ کے لئے اپنے اختلافات ختم کر لئے

پیر 29 نومبر 2021 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی نے پشاور کی میئر شپ کے لئے اپنے اختلافات ختم کر لئے۔ آزاد حثییت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے ضیا اللہ آفریدی پشاور کی میئر شپ کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی درخواست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عزت نفس سے بڑھ کر کچھ نہیں،15ماہ عزت کیلئے جیل کاٹی۔ دریں اثنا پی پی پی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے کہا ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہم اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔سب مل کر پارٹی امیدوار کیلئے اب محنت کریں گے۔۔