امریکہ کا گوام اورآسٹریلیا میں فوجی اڈے بنانے کا اعلان

آسٹریلیا میں فوجی اڈے پرجنگی ،بمبارطیارے تعینات کئے جائیں گے،پینٹاگون

منگل 30 نومبر 2021 16:08

امریکہ کا گوام اورآسٹریلیا میں فوجی اڈے بنانے کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا اعلان کیا ہے۔پینٹاگون کے سینئرافسرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا مقصد امریکی فوجیوں کوچین کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارکرنا ہے۔

(جاری ہے)

خطے میں فوجی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے دیگرممالک سے پارٹنرشپ بھی کی جائیگی۔پینٹاگون کے افسرکا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں فوجی اڈے پر امریکی جنگی اوربمبارطیارے تعینات کئے جائینگے اورزمینی دستوں کی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنی خارجہ پالیسی میں چین کوبطورچیلنج اہم قراردیا تھا۔تائیوان کے مسئلے پرچین اورامریکا میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :