اومی کرون نے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں تباہی مچانی شروع کر دی ہے

جرمنی میں روزانہ 30 ہزار سے ذائد کیسز کا اندراج

Mehwish Zaffar مہوش ظفر منگل 30 نومبر 2021 18:02

اومی کرون نے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں تباہی مچانی شروع کر دی ہے
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2021ء) دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی ساوتھ افریقہ سے جنم لینے والا اومی کرون وائرس نے تیزی سے پھیلنا شروع کردیا ہے۔
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی اس مرض نے شدت اختیار کرلی ہے ۔اور اب تک روزآنہ 30 ہزار سے زائد کیسز رجسٹر ہورہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ جرمنی میں کرسمس کی آمد آمد ہے اور ایسے میں جگہ جگہ کرسمس بازار سجا دیئے جاتے ہیں ۔

مگر اومی کرون کے باعث کئی شہروں میں کرسمس مارکیٹیں بند کروا دی گئی ہیں۔

جرمنی میں 3جی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
جب کہ اب تک کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کہئے رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
کلچرل ایکٹیوٹیز میں 2 جی پلس کا اطلاق ہوگا۔
اسکولوں میں بچوں کو ہفتے میں 3 مرتبہ کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)


اورآفس جانے والے وہ افراد جنھوں نے اب تک کورونا ویکسینیشن نہیں لگوائ وہ روزانہ کی بنیادوں پر کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانے کے پابند ہوں گے۔


جرمنی کی اب تک ستر فیصد آبادی کورونا سے ویکسینیٹڈ ہوچکی ہے۔
اور 8 ملین افراد بوسٹر لگوا چکے ہیں۔
جرمن حکومت مزید کرسمس تک اتنے ہی افراد کو مزید بوسٹر لگوانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اور اسی وجہ سے جرمنی بھر میں بند ہونے والے پرانے ویکسینیشن سینٹرز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
جرمن حکومت لاک ڈاون کی طرف اس وقت ہی جائے گی جب ہسپتالوں میں بیڈ بھر جائیں گے۔اور مزید جگہ کا فقدان نظر آئے گا۔
۔