نئے بلدیاتی نظام کے بل کی اچانک منظوری کے حوالے سے تحفظات ہیں ترمیمی بل عوام کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے :محمد طارق حسن

پیپلز پارٹی صرف وسائل پر قبضہ چاہتی ہے اسکو عوامی مسائل کے حل سے کوئی سرروکار نہیں بلدیاتی اختیارات پر قبضہ ناقابل برداشت ہی:صدر مسلم لیگ (ق) سندھ

منگل 30 نومبر 2021 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر و سابق نائب سٹی ناظم محمد طارق حسن نے نئے بلدیاتی نظام کے بل کی اچانک منظوری کے حوالے سے تحفظات ہیں ترمیمی بل عوام کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے پیپلز پارٹی صرف وسائل پر قبضہ چاہتی ہے اسکو عوامی مسائل کے حل سے کوئی سرروکار نہیں بلدیاتی اختیارات پر قبضہ ناقابل برداشت ہے میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ طریقے کار سمیت ہر معاملے غور وخوص ضروری ہے لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پیلپز پارٹی کی حکومت ہر بلدیاتی اداروں کو اپنی تحویل میں رکھکر مزید لوٹ کھوسٹ اور اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہے بلدیاتی نظام کے بل کی اسمبلی سے منظوری میں غیر آئینی طرزعمل اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے طارق حسن نے کہا کہ اس قبل بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے پے در پے ضلع بنائے آخر کراچی میں کیا چاہتی ہے طارق حسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اس بلدیاتی نظام کے بل کی منظوری کو مسترد کرتی ہے اس بل کی ہر سطح پر مذمت اور کسی بھی صورت میں بلدیاتی اداروں پر قابض نہیں ہونے دے گے طارق حسن مزید کہا کہ اس بل کے حوالے سے پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کی تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے مشترکہ لائحہ عمل کے تشکیل کیلئے عملی اقدامات کرے۔

#