پی ایچ اے کی سالانہ گل داؤدی کے پھولوں کی نمائش سجنے کو تیار

گل داؤدی نمائش کا افتتاح جیلانی پارک میں سلفی پوائنٹ پر رواں ہفتہ کیا جائیگا

بدھ 1 دسمبر 2021 16:29

پی ایچ اے کی سالانہ گل داؤدی کے پھولوں کی نمائش سجنے کو تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) شہر لاہور کے باسیوں کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے بڑی خوشخبری اعلان کردیا گیا ۔ جیلانی پارک میں پی ایچ اے کی سالانہ گل داؤدی کے پھولوں کی نمائش سجنے کو تیار ہے۔ اس حواے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی جیلانی پارک میں'' گل داؤدی '' کے رنگین پھولوں کی چادر بچھانے کا کام شروع کردیا ہے۔

گل داؤدی نمائش حسب روایت شہریوںکیلئے سیر وتفریحی کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے مزید کہا کہ گل داؤدی نمائش کا افتتاح جیلانی پارک میں سلفی پوائنٹ پر رواں ہفتہ کیا جائے گا۔ پی ایچ اے کی پوری ٹیم نے لاہور کے باسیوں کو بہترین سیر و تفریحی فراہم کرنے کیلئے بے انتہا محنت کی ہے۔پی ایچ اے اس بارپھولوں کی نئی اقسام ، پھولوں کی سجاوٹ کے نئے ڈیزائن نمائش میں سجائے گا۔ قدرت کے حسین کرشمے کے نایاب سب ہی رنگ گل داؤدی نمائش میں شہریوں کو نظر آئیں گے۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور نے اہل لاہور کے باسیوں سے التماس کرتا ہو ں کہ وہ گل داؤدی کی نمائش کو دیکھنے کیلئے جیلانی پارک آئیں۔

متعلقہ عنوان :