Live Updates

بھٹہ مزدوروں کے سکول جانے والے بچوں کا وظیفہ بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع

بدھ 1 دسمبر 2021 16:29

بھٹہ مزدوروں کے سکول جانے والے بچوں کا وظیفہ بحال کرنے کے مطالبے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) بھٹہ مزدوروں کے سکول جانے والے بچوں کا وظیفہ بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میںمطالبہ کیا گیا کہ بھٹہ مزدوروں کے سکول جانے والے بچوں کا وظیفہ بحال کیا جائے۔گزشتہ کئی سالوں سے پنجاب حکومت بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ماہانہ وظیفہ دے رہے تھی لیکن موجودہ حکومت نے بھٹہ مزدوروں کے سکول جانے والوں بچوں کو نظر انداز کردیا ہے۔بھٹہ مزدور مہنگائی اور غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتے اس لیے پنجاب حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وظیفہ بحال کرے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات