
دنیا کے سستے ترین شہروں میں پاکستان کا شہر کراچی بھی شامل
دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں تل ایب پہلے نمبر پررہا،سستے ترین شہروں میں دمشق پہلے نمبر پر رہا
جمعرات 2 دسمبر 2021 00:03

(جاری ہے)
ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2021 میں اوسطاًاشیا ء کی قیمتوں میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران سب سے زیادہ افراط زر ہے۔
ادارے کے مطابق ہم اس سال کی فہرست میں افراط زر کے اثر کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں، بالخصوص پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بہت زیادہ نمایاں ہے جبکہ مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سوچ کو بھی بڑھایا جارہا ہے۔دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں تل ایب پہلے نمبر پررہا۔گزشتہ سال پیرس اور زیورخ مشترکہ طور پر دنیا کے مہنگے ترین شہر تھے مگر اس بار پیرس اور سنگاپور مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔زیورخ، تیسرے، ہانگ کانگ چوتھے، نیویارک 5 ویں، جنیوا چھٹے، کوپن ہیگن 7 ویں، لاس اینجلس 8 ویں اور اوساکا 9 ویں نمبر پر مہنگے ترین شہر رہے۔جہاں تک دنیا کے سستے ترین شہروں کی بات ہے تو مسلسل دوسرے سال یہ اعزاز شام کے دارالحکومت دمشق کے نام رہا۔اس کے بعد دنیا کا دوسرا سستا ترین شہر لیبیا کا شہر تریپولی رہا جس کے بعد ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند تیسرے نمبر پر رہا۔تیونس کا دارالحکوت تیونس اور قازقستان کا شہر الماتے بالترتیب چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔اس سال بھی دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی موجود ہے جو فہرست میںچھٹے نمبر پر ہے۔بھارت کا شہر احمد آباد 7ویں، الجزائر 8 ویں، بیونس آئرس 9 ویں اور زیمبیا کا دارالحکومت لوساکا 10 ویں نمبر پر سستے ترین شہر قرار پائے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.