خیر پور میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پیر جو گوٹھ میں سپورٹس گالا کے شاندار مقابلے جاری

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:49

خیر پور میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پیر جو گوٹھ میں سپورٹس گالا کے شاندار ..
سکھر۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء):خیر پور میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پیر جو گوٹھ میں سپورٹس گالا کے شاندار مقابلے جاری۔ خیر پور میں ڈگری کالج پیر جو گوٹھ میں جاری سپورٹس گالا کے تحت  ڈاج بال کے شاندار مقابلے ہوئے۔ پہلے میچ میں انٹر کلاس نے کامیابی حاصل کی اور دوسرے میچ میں فرسٹ ایئر نے بھی ایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس کالج کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلہ انٹر اور فرسٹ ائیر کلاس کے درمیان کھیلا گیا جو فرسٹ ایئر کے طلبہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔ اس  فائنل مقابلوں کی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر غلام اکبر میمن تھے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن غلام مرتضی ڈھوٹ پروفیسر وحید احمد چنا، وحید علی میربحر ،سید ظفر علی شاہ ،عبدالقادر بھٹی ،عبدالکریم میتلو  عبدالوہاب میمن ، محمد اسلم گھمرو اور دیگر موجود تھے۔  آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔