ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی بطور کپتان واپسی خارج از امکان قرار
بابراعظم نے آخری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی
جمعہ 8 مئی 2026 22:06
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی جدید انداز سے کھیلنے والے نوجوانوں کا کھیل ہے، اس میں انہی کو آزمانے کو ترجیح دی جائے گی، ماضی میں وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن بھی بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں کھلانے کی مخالفت کر چکے ہیں، البتہ رواں برس اس کے باوجود انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
سابق کپتان نے 6 میچز میں صرف91 رنز ہی بنائے تھے، ٹیم کی کارکردگی بھی غیر معیاری رہی تھی، اب بھی صرف پی ایس ایل کی بنیاد پر بابر کو کپتان بنانا آسان نہیں لگتا۔اسٹار بیٹر کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اسٹرائیک ریٹ 128 ہے، البتہ انہوں نے حالیہ سپر لیگ میں تقریبا 146 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے تھے۔یاد رہے کہ ورلڈکپ 2024 میں بابر اعظم نے آخری بار ٹی ٹوئنٹی میں قیادت سنبھالی تھی، ان کے بعد چند میچز میں محمد رضوان اور پھر سلمان علی آغا نے یہ فریضہ نبھایا۔سلمان کے دور میں پاکستان نے 50 میں سے 31 میچز جیتے ہیں، البتہ بیٹنگ میں ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔بابر کی کپتانی میں ٹیم نے 85 میں سے 48 میچز اپنے نام کیے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں اگلی اسائنمنٹ اکتوبر میں سری لنکا سے تین میچز کی سیریز ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
فیفا ورلڈکپ،سوئٹزرلینڈ کی 88 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے میں تاریخی فتح
-
فیفا ورلڈکپ،رونالڈو کی پنالٹی سے قبل بسم اللہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
-
انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی
-
دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ: پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان
-
پی سی بی نے متعدد قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیے
-
فیفا ورلڈ کپ ، رونالڈو کی پنالٹی سے قبل ’بسم اللہ‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
-
ایبٹ آباد، دو روزہ بین الصوبائی کک باکسنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی
-
فیفا ورلڈکپ ؛ سیلفی لینے سے روکنے پر مصری ٹیم مینجر اور امریکی اہلکار میں تلخ کلامی
-
بنگلہ دیش 2027ء میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا: رپورٹس
-
پی سی بی نے کئی قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیے
-
پی سی بی اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے مابین نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے ایبٹ آباد میں قومی پرفارمنس سنٹر قائم کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا
-
سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اورآئیگا سوئیٹک ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.