انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 8 مئی 2026 17:19

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں  کل   مزید  5میچ کھیلے جائیں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو )مزید5 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ لیورپول اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ، لیورپول ، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں فلہم اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا ،چوتھے میچ میں سنڈرلینڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سٹیڈیم آف لائٹ، سنڈرلینڈ، انگلینڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ 9مئی بروز ہفتہ کا پانچواں اور آخری میچ مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :