محسن نقوی کا 2 روزہ دورہ ڈھاکا، میچ دیکھا، اہم ملاقاتیں کیں

جمعہ 8 مئی 2026 22:15

محسن نقوی کا 2 روزہ دورہ ڈھاکا، میچ دیکھا، اہم ملاقاتیں کیں
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ، وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی 2 روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچنے پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا پہلے ٹیسٹ میچ دیکھا ۔محسن نقوی نے شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلادیشن کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل دیکھا اور بی سی بی آفیشلز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش پہنچنے پر بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ اسد عالم صائم، سیکریٹری داخلہ ابو نعیم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بنگلادیش کرکٹ بورڈ ناظم الدین نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر بنگلادیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکا اسٹیڈیم بھی گئے، جہاں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ تمیم اقبال نے ان کا استقبال کیا۔محسن نقوی کے ہمراہ بنگلادیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے بھی میچ دیکھا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔