بابراعظم کی انجری کے حوالے سے اپڈیٹ سامنے آگئی

جمعہ 8 مئی 2026 22:15

بابراعظم کی انجری کے حوالے سے اپڈیٹ سامنے آگئی
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث باہر ہونے والے بیٹر بابراعظم کی انجری سے متعلق اپڈیٹ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق بابراعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، انہوں نے پریکٹس سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران بابرکوبائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا تھا اور ٹیم مینجمنٹ کو بتانیپر ایم آر آئی اسکین کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق حفاظتی وجوہات کے باعث بابراعظم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آرام دیاگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بابراعظم نے آرام کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ٹیم مینجمنٹ نے بابر کو آرام دینیکافیصلہ کیا ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہوگا۔