ڈھاکہ ٹیسٹ ،بنگال ٹائیگرز کی پاکستانی بائولروں کی پٹائی

جمعہ 8 مئی 2026 20:44

ڈھاکہ ٹیسٹ ،بنگال ٹائیگرز کی پاکستانی بائولروں کی پٹائی
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) ڈھاکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنا لیے۔ دن بھر 85 اوورز کا کھیل ممکن ہوا، جس کے اختتام پر مشفق الرحیم 48 اور لٹن داس 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شنتو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار 101 رنز کی سنچری اسکور کی جبکہ مومن الحق نے بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 91 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دیگر بلے بازوں میں محمود الحسن جوائے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔میچ کے دوران پاکستان کے معروف فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا، ۔پاکستان کی جانب سے بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ تاہم میزبان ٹیم کے بیٹرز پر مکمل دباؤ ڈالنے میں قومی بولنگ اٹیک مکمل طور پر کامیاب نہ ہو سکا۔اس میچ میں پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا، جس نے شائقین کی خصوصی توجہ حاصل کی۔