اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
مہنگائی، ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر مشاورت، پاکستان کی مالیاتی شہہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی، جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 دسمبر 2021 17:24
(جاری ہے)
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ عوام کے مفاد میں جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا، حکومت چل نہیں رہی جبکہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا تو درکنار مرنا بھی دشوار بنا دیا ہے، پاکستان کی مالیاتی شہہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی۔
سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کے حق کیلئے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔مزید برآں صدرن لیگ اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہوگیا کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا ،منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے ،یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی، مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے جو پاکستان کی معیشت، صنعت ، روزگار اجاڑ دے گا ،منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.