Live Updates

متحدہ اپوزیشن کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی اِن کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

موجودہ صورتحال میں اِن کیمرہ بریفنگ کسی نئے حکومتی تماشے کو جنم دے گی، حکومت نے پارلیمنٹ کو ربڑاسٹمپ بنا دیا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اہم قومی معاملات پر بھی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے۔ متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 دسمبر 2021 19:04

متحدہ اپوزیشن کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی اِن کیمرہ بریفنگ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2021ء) متحدہ اپوزیشن نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی اِن کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اِن کیمرہ بریفنگ کسی نئے حکومتی تماشے کو جنم دے گی، حکومت نے پارلیمنٹ کو ربڑاسٹمپ بنا دیا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اہم قومی معاملات پر بھی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اِن کیمرہ بریفنگ اجلاس میں جانے سے متعلق مشاورت کی۔ متحدہ اپوزیشن اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پارلیمان کو ربڑاسٹیمپ کے طور پر استعمال کررہی ہے، مشیر قومی سلامتی کو فیصلہ سازی سے متعلق کچھ پتا نہیں وہ محض نمائشی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں اہم داخلی وخارجی اور عوامی امور کو نہیں لایا جا رہا، حکومت نے خود عملی طور پرپارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اہم قومی معاملات پربھی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم مشاورت کی جمہوری روح  اورفیصلہ سازی میں اتفاق رائے سے نابلد ہیں، اس طرح کی صورتحال میں اِن کیمرہ بریفنگ حکومت کے کسی نئے تماشے کی راہ ہموار کرے گی۔

اس کے برعکس اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ قومی سلامتی امور پر ذمہ دارانہ قومی طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔مزید برآں صدر ن لیگ شہبازشریف نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہوگیا کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا ،منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی، مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے جو پاکستان کی معیشت، صنعت ، روزگار اجاڑ دے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات