Live Updates

عوام کی تکالیف دیکھ کر کھانے پینے کی اشیاء پر سبسڈی دے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

آٹا گھی اور دالوں پر ماہانہ ایک ہزار روپے سبسڈی 2 کروڑ گھرانوں کو دی جائے گی، راشن پروگرام رواں ماہ شروع کیا جائے گا، 15 ہزار سے زائد کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت راشن پروگرام سے متعلق اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 دسمبر 2021 19:41

عوام کی تکالیف دیکھ کر کھانے پینے کی اشیاء پر سبسڈی دے رہے ہیں، وزیراعظم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی تکالیف دیکھ کر کھانے پینے کی اشیاء پر سبسڈی دے رہے ہیں، آٹا گھی اور دالوں پر ماہانہ ایک ہزار روپے سبسڈی 2 کروڑ گھرانوں کو دی جائے گی، راشن پروگرام رواں ماہ شروع کیا جائے گا، 15 ہزار سے زائد کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت ترین، ڈاکٹرثانیہ نشتر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ودیگر نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت 2 کروڑ گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ماہانہ ایک ہزار روپے سبسڈی رعایت دی جا رہی ہے، سبسڈی کی یہ رقم 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والے گھرانوں کو دی جائے گی، راشن پروگرام رواں ماہ ملک بھر میں شروع کیا جائے گا، ملک بھر میں اب تک 15 ہزار سے زائد کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، لوگوں کی تکلیف میں دیکھ کر اشیاء پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے پی اے سی کے ممبران نے ملاقات کی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ممبران ریاض فتیانہ اور نور عالم نے وزیراعظم کو کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی، پی اے سی نے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کرپشن کا جو بھی کیس ہائی لائٹ کرتے ہیں بیوروکریسی اس کو دبا دیتی ہے۔

تمام فائلز بیوروکریسی کے پاس سے گزر کرجاتی ہیں، نیب میں جن کرپشن معاملات کو بھیجتے ہیں وہاں بھی کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا جاتا۔ کمیٹی ارکان نے بتایا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے۔ ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھی کرپشن معاملات کو دبانے کی کوشش کرے مجھے بتائیں۔

موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے، کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی فرد کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے، کرپشن کے خاتمے کی پالسی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے اس کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بےضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکاونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کرپشن کی نشاندہی کے مئوثر نتائج سامنے نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے دور میں ہونے والی بےضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات