ایف آئی اے کی نوشہرہ میں کارروائی،،7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:12

ایف آئی اے کی نوشہرہ میں کارروائی،،7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث مرکزی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں چھاپہ مار کر 7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ملزم شاہجہان نے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بینک آف پنجاب میں نجی کمپنی کے نام پر جعلی اور بوگس اکاؤنٹ اوپن کروایا، اور7 کروڑ کا بینک فراڈ کرتے ہوئے رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی، جس کا مقدمہ درج تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم جس میں خواتین آفیسرز و ٹیکنکل ماہرہن بھی شامل تھے نے ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹی لجنس کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی ملزم شاہجہاں کو نوشہرہ سے گرفتار کرلیا، ملزم کو اسلام آباد منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :