بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے آپریشنز ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری ہیں، سارہ احمد

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:20

بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے  آپریشنز ہفتہ اور اتوار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرگداگری کے خاتمے کیلئےروزانہ کی بنیاد پر  لاہور بھر میں ریسکیو آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔انسداد گداگری مہم کے تحت نومبر کے دوران 874 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمدنے کہا کہ لاہور میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 302 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔

تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 236 لڑکے اور 66 لڑکیاں شامل ہیں جبکہ  پنجاب بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 572 جبکہ مجموعی طور پر874 بھکاری بچوں  کو تحویل میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صبح 9 تا رات 10 بجے تک بھکاری بچوں کے بارے میں شکایات پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاون،  اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ،  مون مارکیٹ،  ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔

سارہ احمد نے کہا کہ انسداد گداگری مہم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سیے ریسکیو آپریشن لاہور سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ضلعی دفاتر میں کئے جا رہے ہیں۔بھکاری مافیا کے خلاف بچوں سے بھیک منگوانے پر ایف آئی آرز بھی درج کروائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :