کوہاٹ،میڈیسن سیل پوائنٹس کا معائنہ ، ڈرگ ایکٹ 1976 ء کی تعمیل کے حوالے سے چیکنگ

چند زائد المعیاد اور غیر رجسٹرڈ دوائیں برآمد ، مزید قانونی کارروائی کے لیے فارم-6 پر ضبط کر لیا گیا ، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) سینئر ڈرگ انسپکٹر کوہاٹ توصیف محمد اور ڈرگ انسپکٹر کوہاٹ محمد عرفان وزیر نے مشترکہ طور پر گڑھی معوذ خان، ہنگو بائی پاس روڈ، کمپنی باغ اور ایل ایم ایچ ہسپتال روڈ پر میڈیسن سیل پوائنٹس کا معائنہ کیااور ڈرگ ایکٹ 1976 ء کی تعمیل کے حوالے سے چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران چند زائد المعیاد اور غیر رجسٹرڈ دوائیں برآمد ہوئیں جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے فارم-6 پر ضبط کر لیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

کمپنی باغ میں ایک میڈیسن سیل پوائنٹ کو غلط ڈرگ سیل لائسنس پر ادویات کی فروخت اور ڈرگ ایکٹ 1976 کی دیگر دفعات کی خلاف ورزی کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔ایل ایم ایچ کوہاٹ کے قریب میڈیکل سٹورز کا مکمل معائنہ کیا گیا جبکہ مختلف سیل پوائنٹس سے فارم-5 پر مختلف ادویات کے نمونے بھی لیے گئے جن کی ڈی ٹی ایل کی رپورٹس موصول ہونے کے بعد قانون کے تحت مزید سخت قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :