سینئر صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان نے لاہور کا مختصر دورہ کیا

مختصر دورے کے دوران ریحام خان صاحبہ لاہور پریس کلب گئی اور صحافیوں سے ملاقات کی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:14

سینئر صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان نے لاہور کا مختصر دورہ کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2021ء) ان کا کہنا تھا کہ صحافی برادری نے گزشتہ کئی سال میں کافی مشکالات برداشت کی لیکن دیانت داری اور محنت سے اپنا کام سرانجام دیتے رہے اس لیے آج اپنی صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سب سے پہلے لاہور پریس کلب آئی ہوں ۔

(جاری ہے)


لاہور پریس کلب آمد پر سینئر صحافیوں اور پریس کلب عہدیداران نے ریحام خان کا بھرپور استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔


پریس کلب میں مختلف ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے عوام کے مسائل پر بات کرنے کے لیے کسی عہدے کہ نہ ہی ضرورت ہے اور نہ لالچ ۔ میرا مقصد ہے کہ عوام کے مسائل کی ترجمانی کروں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کروں  ۔
لاہور پریس کلب کے دورے کے بعد ریحام خان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر لیڈر پرویز ملک کی وفات پر ان کی اہلیہ شائستہ پرویز سے تعزیت کرنے ان کے گھر بھی گئی