آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سندھ جرنلسٹ کونسل کے مشترکہ تعاون سے آرٹس کونسل کراچی میں سندھی ثقافت کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:58

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سندھ جرنلسٹ کونسل کے مشترکہ تعاون سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2021ء) سندھی ثقافت بین الاقوامی دن بن گیا ہے یہ ایک اچھی روایت ہے ، سندھ سمیت پوری دنیا میں یہ دن خوشی سے منایا جاتا ہے ، یہ دن لوگوں کو جوڑنے کا دن ہے ، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے آرٹس کونسل کراچی میں سندھ جرنلسٹ کونسل کے زیر اہتمام ”سندھی کلچر ڈے“ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے کیا،

تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، ایس ایس پی ساﺅتھ زبیر نظیر شیخ، ڈی سی ساﺅتھ ارشاد سوڈھڑ، ایڈیشنل کمشنر کراچی جواد مظفر،رہنماءپیپلز پارٹی بیئریسٹر ھالار وسان، صدر پریس کلب کراچی فاضل جمیلی سمیت ڈاکٹرز، وکلائ، طلبہ، صحافیوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

سندھی ثقافتی تقریب میں احمد مغل، جگر جلال، فھیم علن فقیر، وقار ملاح، مارول گروپ سمیت دیگرفن کاروں نے سندھی ثقافت کی عکاسی کرتے گیت پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی، اس موقع پر منتظمین کی جانب سے معزز مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔