Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وفاقی کابینہ 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اجلاس منگل کو دوپہر12 بجے ہوگا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:02

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اجلاس منگل کو دوپہر12 بجے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز دوپہر 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ سیالکوٹ سانحہ کی تحقیقات کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت اور ملزمان کے خلاف کارروائی پر بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اوگرا کی سال 2019 تا 20 کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو شعبہ زراعت کی 5 بڑی فصلوں سے متعلق کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات