دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئیں

اتوار 5 دسمبر 2021 14:40

دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش 110 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلین ایش نے 1937 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 1949 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) خواتین کرکٹ کی مینجنگ ڈائریکٹر اور انگلینڈ کی سابق کپتان کلیئر کونر نے کہا کہ انہیں ایلین ایش کے انتقال پر بہت افسوس ہے، وہ خواتین کرکٹ کی بانیوں میں سے تھیں۔خیال رہے کہ ایلین ایش نے ٹیسٹ کیرئیر میں 7 میچز کھیلے ، جس میں انہوں نے 23 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔

>