‘لاہور،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایمرا کے انتخابات میں کامیابی پر صدرمحمد آصف بٹ، سیکرٹری سلیم شیخ و دیگر عہدیداران کو مبارکباد

اتوار 5 دسمبر 2021 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کے انتخابات میں کامیابی پر صدرمحمد آصف بٹ، سیکرٹری سلیم شیخ اوردیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران پر الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ایسوسی ایشن کے صحافیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ نومنتخب عہدیداران ایمرا کو مزید موثر پلیٹ فارم بنائیں گے۔