پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا اجرا

پیر 6 دسمبر 2021 12:56

پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا اجرا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتکاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دئیے، 5 اگست 2019 ء کے بعد دوسری بار سرکاری ویزے جاری کیے گئے۔ذرائع کے مطابق اکتوبر تک دی گئی ویزا درخواستوں پر ویزے جاری کئے گئے،بھارت نے 20 پاکستانی سفارت کاروں اور اہلکاروں ویزے جاری کیے ،پاکستان نے 6 بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کو ویزے دیئے،ویزوں کے اجرا کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :