جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،2منشیات فروش گرفتار ، منشیات بر آمد

منگل 7 دسمبر 2021 00:03

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،2منشیات فروش گرفتار ، منشیات بر آمد ، مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن اور تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش (1)حاکم علی عرف چاند ساکن غلام حیدر ساکن مدینہ ٹاؤن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 110 گرام ہیروئن اور (2)عاصم اقبال ولد محمد اقبال ساکن جنڈیلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔