سانحہ سیالکوٹ، پریانتھا کی جان بچانے کوشش کرنے والے ملک عدنان کے مزید انکشافات
پریانتھا کو مارنے والوں میں باہر کے لوگ بھی شامل تھے،دیگر فیکٹریوں اور گاؤں کے لوگ بھی شامل ہوئے،ہجوم نے مجھے بھی چھت سے پھینکنے کی کوشش کی۔ملک عدنان کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان
منگل 7 دسمبر 2021
11:10
(جاری ہے)
جب میں وہاں پہنچا تو 40/50 افراد ان کی جانب آرہے تھے۔
میں نے اُسے بچانے کی کوشش کی اور خود بھی تشدد کا نشانہ بنتا رہا، لیکن جب میری ہمت جواب دے گئی تو میں بے بس ہوگیا۔ افسوس ہے پریانتھا کی جان نہیں بچا سکا۔ ملک عدنان نے تمغہ شجاعت کے اعلان پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ میں ملک کی خاطر جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔ز وزیراعظم عمران خان نے بھی ملک عدنان تمغہ شجاعت سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن فیکٹری مینجر پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے پروڈکشن مینجر ملک عدنان کو بہادری اور اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرنے پر تمغۂ شجاعت سے نوازنے کا اعلان کیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کی جانب سے میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرأت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے پریانتھا کمارا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔ ہم انہیں تمغۂ شجاعت سے نوازیں گے۔مزید اہم خبریں
-
امریکا ایران کو مذاکرات کیلئے فیلڈمارشل پر بھروسہ تھا انہیں پتا تھا کہ یہ آدمی سیدھی اور سچی بات کرےگا
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
ہمارے لیے موت آسان ہوگئی، صومالیہ میں یرغمال پاکستانی کا نیا ویڈیو بیان
-
لاہور کے علاقے سندر میں افسوسناک واقعہ، کھلا مین ہول ایک اور معصوم زندگی نگل گیا
-
امن معاہدے کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر ہزاروں روپے بڑھ گئی، 48 گھنٹے میں 60 ارب ریال کی فروخت
-
پاکستان: مشکلات کے باوجود گزشتہ سال بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں
-
امریکہ ایران مفاہمت: یو این کا امدادی راہداری کھولنے کا مطالبہ
-
وبائی امراض پر عالمی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا مطالبہ
-
یوکرین: کیئو پر روسی حملے میں شہری ہلاکتیں اور ثقافتی ورثہ کا نقصان
-
یو این چیف اظہار یکجہتی کے لیے گینگ وار سے متاثرہ ہیٹی کا دورہ کرینگے
-
غزہ: اسرائیلی ’پیلی لائین‘ کی توسیع، درجنوں فلسطینی خاندان بے گھر
-
پنجاب کے مجموعی قرضوں میں اضافہ، حجم 1760ارب روپے تک پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.