سعودی آرامکو اور بلیک راک کے درمیان 15.5 بلین ڈالر کے گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط

منگل 7 دسمبر 2021 13:30

سعودی آرامکو اور بلیک راک کے درمیان 15.5 بلین ڈالر کے گیس پائپ لائن معاہدے ..
ریاض۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) سعودی   عرب میں تیل کی کمپنی ارامکو نے کہاہے کہ اس نے بنیادی ڈھانچے کے معاہدے میں بلیک راک ریئل ایسٹس اور حسنہ انویسٹمنٹ کمپنی کی زیر قیادت کنسورشیم کے ساتھ اپنے گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے لیے 15.5 بلین ڈالر کے لیز اور لیز بیک کے  معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق  گزشتہ روزدستخط کیے گئے معاہدے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کس طرح ارامکو ،جومملکت کی سب سے زیادہ  منافع کمانے والی کمپنی ہے   سعودی حکومت کے لیے محصولات پیدا کرنے کے لیے اپنے اثاثوں سے رقم کمانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال                   جون میں آرامکو نے اپنے تیل کی پائپ لائن کے کاروبار میں 49 فیصد حصص امریکامیں قائم  (ای آئی جی )گلوبل انرجی پارٹنرز کی قیادت میں ایک کنسورشیم کو 12.4 بلین ڈالر میں فروخت کیا۔

(جاری ہے)

سعودی آئل فرم نے ایک بیان میں کہا کہ نئے معاہدے کے تحت ایک نو تشکیل شدہ ذیلی ادارہ، ارامکو گیس پائپ لائنز کمپنی، ارامکو کے گیس پائپ لائن نیٹ ورک میں استعمال کے حقوق لیز پر دے گی اور انہیں 20 سال کی مدت کے لیے آرامکو کو واپس لیز پر دے گی۔                          اس کے بدلے میں ارامکو گیس پائپ لائنز کمپنی آرامکو کی جانب سے نیٹ ورک سے گزرنے والی گیس پروڈکٹس کے لیے قابل ادائیگی ٹیرف وصول کرے گی۔