حکومت پنجاب کی سرگودھا شہرکے گرد بائی پاس روڈ کو رنگ روڈ کی طرز پر تعمیر کرنے کیلئے تخمینہ لگانے کی ہدایت

منگل 7 دسمبر 2021 14:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) حکومت پنجاب نے  سرگودھا  شہرکے گرد بائی پاس روڈ کو رنگ روڈ کی طرز پر تعمیر کرنے کیلئے تخمینہ لگانے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائی وے کی جانب سے یہ سفارش کی گئی ہے کہ سرگودھا بائی پاس روڈ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا رش شہر میں بڑھتا جارہا ہے جو حادثات کو جنم دے رہا ہے اگر سرگودھا بائی پاس روڈ کو رنگ روڈ کی طرز پر تعمیر کرکے اس پر ٹول ٹیکس لگا دیا جائے تو نہ صرف گاڑیوں کی آمدو رفت میں آسانی ہوگی بلکہ اس سے خزانے کو بھی خاطر خواہ آمدن ہوگی اور حادثات میں بھی کمی آنے کیساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :